نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے، ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 0.11 ڈالر یعنی 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 77.31 ڈالر فی بیرل چل رہی ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.08 ڈالر یعنی 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 72.40 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
