نئی دہلی، 05 دسمبر (ہ س)۔ کینیا کے صدر ولیم ساموا روتو کا آج (منگل) راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی موجود تھے۔
کینیا کے صدر روتو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر کل دوپہر نئی دہلی پہنچے۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔
کنیا صدر روتو کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ وہ آج دوپہر وزیر اعظم مودی کے ساتھ وسیع بات چیت کریں گے۔ شام میں وہ صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ کینیا کے صدر روتو کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا۔ کینیا کے صدر نئی دہلی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
