انقرہ،05دسمبر(ہ س)۔
ترکیہ کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے پیر کو انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ترکیہ سمیت فلسطینی علاقوں سے باہر حماس کے عہدیداروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کے بیانات سے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر بات چیت کرنے والوں کو ضروری انتباہ دیا گیا تھا اور اسرائیل کو مطلع کیا گیا تھا کہ اس طرح کے رویے کے سنگین نتائج ہوں گے۔
یہ بات اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے (شین بیت) کے سربراہ رونن بار کے اتوار کے روز اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر (ریڈیو کے اے ان) کے ذریعے نشر کی گئی ایک ریکارڈنگ میں سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک قطر، ترکیہ اور لبنان میں حماس کا پیچھا کرے گا چاہے اس میں کئی سال لگ جائیں“۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایجنسی کے سربراہ نے یہ بیانات کب یا کس کے لیے دیے ہیں جبکہ ایجنسی نے اس رپورٹ پر مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
