بھگوان شری رام کے ’پشپک‘ کے بعد، آج پھر ایودھیا میں اترے گا طیارہ
نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی سے ایودھیا دھام کے لیے پہلی تجارتی پرواز آج مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گی۔ اس کو لیکر پائلٹ ان کمانڈ کیپٹن آشوتوش شیکھر پہنچیں گے۔ آشوتوش شیکھر کا خاندان کئی نسلوں سے ایودھیادھام کے شری رام ولبھ کنج جانکی استھان کا پیروکار رہا ہے۔
انڈیگو کی یہ پرواز دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوپہر 2:40 بجے روانہ ہوگی اور شام 4:00 بجے ایودھیا پہنچے گی۔ اس سے قبل ایودھیا کے ہوائی اڈے پر طیارے ٹیسٹ کے طور پر اتر چکے ہیں، لیکن مسافروں کو لے کر ایودھیا کے لیے یہ پہلی پرواز ہوگی۔ آشوتوش شیکھر کے کو- پائلٹ کے طور پر نکھل بخشی ہوں گے۔ یہ پرواز کتنے سیٹرز ہوگی، یہ ابھی صاف نہیں ہوسکا ہے۔
مذہبی کتابوں میں بیان کیا گیا ہے کہ لنکا پر فتح کے بعد پہلا ’’پشپک‘‘ طیارہ بھگوان رام چندر جی کو لے کر ایودھیا کی سرزمین پر اترا تھا۔ اب ان کے عقیدت مندوں کو لے کر پہلا طیارہ ہفتہ کو اترے گا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
