نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ جی ایم آر گروپ کی الٹی میٹ کھو-کھو لیگ کی فرنچائزی، تیلگو یودھا جو گزشتہ سیزن میں رنر اپ رہی تھی، نے حال ہی میںبھونیشور میں منعقدہ آئندہ سیزن کے ڈرافٹ میں کچھ بڑے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ایک مضبوط ٹیم کی تیاری کے بعد نئے سیزن میں ایک بہتر کارکردگی کا ہدف رکھا ہے ۔ یودھاز نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی ٹیم میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، جن میں پچھلے ایڈیشن کے تین کھلاڑی ہیں ۔ اس سیزن کی ٹیم میں کچھ تجربہ کار چہروں کے ساتھ ساتھ کچھ نوجوان صلاحیتوں کا مجموعہ بھی ہے۔
پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راونڈر ارون گنکی اور پرتیک وائکر اور ڈیفنڈر اودھوت پاٹل کوٹیم کے لئے ایک مضبوط کور بنانے کے لئے ڈرافٹ سے قبل منتخب کر لیا گیا تھا۔
الٹی میٹ کھو کھو لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 21 نومبر کو اڈیشہ کے دارالحکومت میں منعقد ہواتھا۔ سلیکشن آرڈر لیگ کے افتتاحی سیشن میں ٹیموں کی آخری پوزیشن پر مبنی تھا۔ ڈرافٹ کے لیے 275 کھلاڑی میدان میں تھے،ان میں سے 127 کا انتخاب مختلف فرنچائزی نے کیا ہے۔
تیلگو یودھا نے لیگ کے افتتاحی سیزن میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد اے کٹیگری کے کھلاڑیوں میں سے آل راونڈر آدتیہ گنپولے اور اتایکر، اٹیکرراہل منسارام منڈل کو منتخب کیا۔ اے کیٹیگری کے ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے ملیں گے۔
یودھا نے کیٹیگری بی سے نکھل سدھارن واگھے، ملند چاورےکر، آکاش توگرے، کرن واسوے، دھرو اور پرساد ریڈے کا انتخاب کیا ہے۔ اس زمرے کے ہر کھلاڑی کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ تیلگو یودھا نے زمرہ سی سے دس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جس میں ہر کھلاڑی کو 3-3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس زمرے سے رودر تھوپٹے، پریم بالو رندیو، ویبھو نپانے، سوربھ اداوکر، وجے بھائی ویگڑ، انوکول سرکار، ایم پھنی کمار، محمدعزیر ہارون مومن، میٹلم اور لپن مکھی کو منتخب کیا گیا۔ کیٹیگری ڈی سے چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جنہیں ڈیڑھ لاکھ ملیں گے۔ سیزن کے لئے 25رکنی مضبوط یودھاز ٹیم پورا کرنے والے ڈرافٹ کے فائنل دور میں ارجن بشوکرما، پرساد پاٹل، بوجم رنجیت اور رجت ملک کو منتخب کیا گیا۔
الٹی میٹ کھو-کھو لیگ کے ابتدائی سیزن میں، تیلگویودھا نے اپنے جارحانہ گیم پلے کے ساتھ پوری لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اپنے دس میں سے چھ میچ جیت کر لیگ اسٹینڈنگ میں تیسری پوزیشن پر رہے تھے۔
الٹی میٹ کھو کھو سیزن 2 کے لیے تیلگویودھا ٹیم مندرجہ ذیل ہے۔
آل راو¿نڈر: ارون گنکی، پرتیک وائیکر، ملند چاورےکر،انوکول سرکار، واسوے کرن، میٹلوم، ارجن بشوکاما، آدتیہ گنپولے،محمد عزیرہارون مومن۔
اٹیکر: لیپن مکھی، سوربھ اداوکر، ویبھو نپانا، ایم پھنی کمار، راہل منساراممنڈل، نکھل سدھارام واگھے، رودرتھوپٹے، آکاش توگرے، پریم بالو رندیو۔
ڈیفنڈر: اودھوت پاٹل، پرساد پاٹل، وجے بھائی ویگاڈ، رجت ملک، بوجم رنجیت، دھرو، پرساد راڈئے۔
ہندوستھان سماچار
