نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو گاندھی نگر، گجرات کا دورہ کریں گے۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر 24 نومبر کو گاندھی نگر، گجرات کا دورہ کریں گے۔ دھنکھڑ ریاست کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران گاندھی نگر میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کے زیر اہتمام ‘گلوبل پروفیشنل اکاو¿نٹنٹس کانفرنس’ کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ
