نئی دہلی ، 17 اکتوبر (ہ س)۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وشو ہندو پریشد نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت نہ دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سنگھ کے آل انڈیا پبلسٹی چیف سنیل امبیکر نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہمارا جمہوری پارلیمانی نظام اس سے متعلق تمام مسائل پر سنجیدگی سے بحث کر سکتا ہے اور مناسب فیصلے کر سکتا ہے۔
وی ایچ پی کے مرکزی ورکنگ صدر آلوک کمار نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق سپریم کورٹ میں ہندو ، مسلم اور عیسائی والدین سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو سننے کے بعد جو فیصلہ آیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کی شادی کو رجسٹریشن کا اہل نہ ماننے اور اسے بنیادی حق کا درجہ نہ دینے کا فیصلہ ایک اطمینان بخش قدم ہے۔ اس کے علاوہ ہم جنس پرستوں کو بچوں کو گود لینے کا حق نہ دینا ایک اچھا قدم ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
