• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > بھارت-امریکہ دو جمع دو مذاکرات 10 نومبر کو نئی دہلی میں
National

بھارت-امریکہ دو جمع دو مذاکرات 10 نومبر کو نئی دہلی میں

CliQ INDIA
Last updated: November 4, 2023 12:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

اسرائیل-حماس اور روس-یوکرین بھی ایجنڈے میں، جنگ بندی پر بات ہوگی

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ تعاون پر بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں گے

نئی دہلی، 03 نومبر (ہ س)۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان دو جمع دو مذاکرات 10 نومبر کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان پالیسی اور دفاعی معاملوں کے بارے میںاعلیٰ سطحی گفتگو کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور یوکرین کے خلاف روس کے جنگ کو بھی ایجنڈے میں رکھا گیا ہے ۔

تاہم اس دو جمع دو مذاکرات کے حوالے سے بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ کی جانب سے کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی گئی ہیں تاہم اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 10 نومبر کو بھارت میں ہوں گے۔ ان کے ساتھ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی شامل ہوں گے۔ وہ سالانہ دو جمع دو ڈائیلاگ کے لیے ہندوستان جائیں گے۔ اس بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ اپنے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دفاع اور تعاون پر بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔

دراصل، امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو جمع دو ڈائیلاگ پلیٹ فارم 2018 میں بنایا گیا تھا۔ یہ دونوں ممالک کو سٹریٹجک اور دفاعی امور کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ لہٰذا بات چیت کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ سیکرٹری خارجہ اور دیگر سینئر بھارتی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

اسی طرح امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا دورہ بھارت ان کے دورہ ایشیاء کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دفاعی سکریٹری گردھار ارمانے کے ساتھ 2 2 بات چیت کے دوسرے نکات میں سے ایک انڈو پیسیفک کو آزاد، کھلا، خوشحال اور محفوظ رکھنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع اور یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کو بھی اجلاس کے ایجنڈے میں رکھا گیا ہے اور دونوں ممالک کے رہنماو¿ں کے درمیان اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔کوشش کرنی ہوگی کہ جو ہوا وہ دوبارہ نہ ہو۔ کوئی بھی ملک اپنے شہریوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کرے گا۔ ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں، لیکن جمہوریت کے طور پر، امریکہ اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازعے کے راستے میں پھنسے شہریوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حماس قابل مذمت، شیطانی اور جان بوجھ کر مردوں، عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

کیجریوال بنگلہ تزئین و آرائش: سی اے جی نے 342% لاگت اضافے کی نشاندہی کی۔
وزیر اعظم مودی اور مصری صدر نے دہشت گردی پر کیا اظہار تشویش
نیسلے بھارت میں فروخت ہونے والے سیریلیک میں چینی شامل کرنے کے لیے جانچ کے دائرے میں ہے۔
وزیراعظم مودی کی آج کیرالہ ریلی: اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی مہم میں اہم پیش رفت
سپریم کورٹ آج مغربی بنگال میں ووٹ گنتی کے عملے پر ٹی ایم سی کی اپیل سنے گی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article انڈیا اتحاد کا نہ کوئی ماضی،نہ حال اور نہ ہی مستقبل:سمراٹ چودھری
Next Article دہلی کی کے ایم چندانے قومی کھیلوں کے 800 میٹر مقابلہ میں جیتا سونے کا تمغہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?