بڈگام، 20 نومبر،( ہ س)۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے سیل بیروہ علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش دیکھی اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی۔متوفی کی شناخت سمیر احمد ولد عبدالمجید ساکن زنیگام سیل بیروہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
۔ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
