• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > شفا اسپتال کے نیچے 55 میٹر طویل سرنگ ملی ہے: اسرائیلی دعویٰ
International

شفا اسپتال کے نیچے 55 میٹر طویل سرنگ ملی ہے: اسرائیلی دعویٰ

CliQ INDIA
Last updated: November 20, 2023 10:30 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

تل ابیب،20نومبر(ہ س)۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں شفا ہسپتال کے نیچے 55 میٹر لمبی سرنگ تلاش کرلی ہے۔ اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے اس نے سرنگ کی ویڈیو بھی شائع کی ہیں۔فوج نے ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ ایک فوجی بیان میں وضاحت کی کہ سرنگ دس میٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔ دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہسپتال میں اب بھی درجنوں مریض اب بھی موجود ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا وہ داخلی سلامتی سروس (شاباک ) اور انٹیلی جنس سروس (امان) کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر سرنگ کو سامنے لانے کے لیے شفا ہسپتال منتقل ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سرنگ جس سے ایک گہری سیڑھیاں داخلی دروازے کی طرف جاتی ہیں کو مختلف دفاعی اقدامات سے لیس کیا گیا ہے۔ اس میں ایک بالائی دروازہ اور فائرنگ کا سوراخ بھی موجود ہے۔ اس قسم کا دروازہ حماس ہماری افواج کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یہاں حماس کا ہیڈ کوارٹرز اور اس کے زیر زمین اثاثے موجود ہیں۔فوج نے یہ بھی کہا کہ اسے سرنگ کے کھلنے کے وقت ایک کار ملی جس میں بہت سے ہتھیار تھے۔ فوجی بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج سرنگ کے راستے کھولنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مزید برآں، فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ” ایکس“ پر انکشاف کیا کہ حماس کے 100 سے زائد ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان میں تین وہ ارکان بھی ہیں جنہوں نے 7 اکتوبر کے حملے میں حصہ لیا تھا۔غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ طبی عملے، زخمیوں اور بے گھر افراد کو بندوق کی نوک پر شفا میڈیکل کمپلیکس خالی کرنے پر مجبور کیا گیا۔فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کی ایمبولینس کے عملے نے اتوار کو عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے تعاون سے شفا ہسپتال سے قبل از وقت پیدا ہونے والے 31 بچوں کو نکال لیا ہے۔ ان بچوں کو بعد میں امارات منتقل کردیا گیا۔یہ میڈیکل کمپلیکس اس وقت زمینی کارروائیوں کے مرکز میں تبدیل ہو گیا جب بدھ کو اسرائیلی فوج نے اس پر دھاوا بول دیا تھا اور اپنے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس اس ہسپتال کے تہ خانوں کو استعمال کر رہی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس ہسپتال کو کھنگال ڈالا مگر وہ ہسپتال میں حماس کے کسی مرکز کی موجودگی ظاہر نہ کر سکی تھی۔

حماس کی طرف سے بارہا اسرائیلی الزام کی تردید کی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے بھیج دی جائے۔اسرائیلی ٹینکوں کے حصار میں موجود شفا میڈیکل کمپلیکس سے ہفتہ کو سینکڑوں افراد پیدل جنوب کی طرف نکلے۔ صلاح الدین سٹریٹ پر ان پر حملہ کردیا گیا۔ صہیونی فوج کے اس حملے کے بعد سڑک پر لگ بھگ 15 لاشیں بکھری ہوئی دیکھی گئیں۔یاد رہے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں 44 دنوں کے دوران 13000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 6000 فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال ہے وہ بھی شہید ہوچکے ہیں اور ان کی لاشیں بمباری میں ملیامیٹ کی گئی عمارتوں کے ملبے تلے موجود ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر فلسطینی تحریک کے اچانک حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں تقریباً 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے۔شہدا میں 5500 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ 30000 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

امریکی ریپر اور ریکارڈ پروڈیوسر سین کومبز کے گھروں پر چھاپے
اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
Trump and King Charles Meeting Sparks ‘Two Kings’ Remark, Political Debate Intensifies
صدر ٹرمپ مجھ پر حملہ کر رہے ہیں: ظہران ممدانی
غزہ کے شہریوں اور تنصیبات پر حملے ناقابلِ جواز ہیں: سعودی عرب

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بڈگام میں 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
Next Article مغربی بنگال میں چھٹھ پوجا کے گزرتے ہی سردی شروع
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?