کھٹمنڈو، 17 نومبر (ہ س)۔
جاجرکوٹ میں زلزلہ سے چار افراد کی سردی سے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے بعد ترپال میں رہنے والے چار افراد سردی کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سردی کے باعث زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
جاجرکوٹ گاو¿ں میونسپلٹی کے چیئرمین ویر بہادر گیری نے کہا کہ اس گاو¿ں میں دو بزرگ سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ترپال میں رہ رہے تھے۔ گری نے بتایا کہ دونوں بزرگ دمہ کے مرض میں مبتلا تھے اور تقریباً 15 دن تک سردی میں رہنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ مقامی عوامی نمائندے بدری پنت نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کی موت شدید سردی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
