کاربی-آنگلونگ (آسام)، 17 نومبر ( ہ س)۔ بوکاجان میں پولیس نے دو اسمگلروں کو بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت گرفتار کیا ہے ۔ یہ ہیروئن ڈیلائی پولیس کے ناکہ تلاشی کے دوران پکڑی گئی ہے۔
پلاسٹک کی 130 صابن دانی سے ملنے والی ہیروئن کا وزن 1.65 کلوگرام ہے۔ ہیروئن کی یہ کھیپ منی پور سے آنے والی ایک ونگر گاڑی (اے ایس -01-کے سی -9014) سے برآمد کی گئی ہے۔ گاڑی گوہاٹی کی طرف جارہی تھی۔
پکڑی گئی ہیروئن کی مارکیٹ قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے منی پور کے محمد الیاس علی اور محمد سراج الدین کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا ہے۔ کیس کی تفتیش جا ری ہے۔
ہندوستھان سماچار
