نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی 74 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹرکی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.15 ڈالر یعنی 0.19 فیصد اضافے کے ساتھ 77.57 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.12 ڈالر یعنی 0.16 فیصد کے اضافے کے ساتھ73.02 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
