آسٹریلوی ٹیلی کام کمپنی اوپٹس کی سروس متاثر، ایک کروڑ سے زائد صارفین پریشان
سڈنی، 8 نومبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں میں سے ایک ’’سنگٹیل اوپٹس پی ٹی آئی لمیٹیڈ (اوپٹس)‘‘ کی سروس متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد صارفین انٹرنیٹ اور فون سروسز سے محروم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپٹس نے اعتراف کیا کہ الیکٹرانک ادائیگی کا نظام کریش ہو گیا تھا اور فون لائنوں میں خلل پڑا تھا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کیلی بائر روزمارین نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ یہ بندش کسی ہیکنگ یا سائبر حملے کا نتیجہ تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سروس کو ہموار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ سروس جلد بحال ہونے کی امید ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے کہا ہے کہ کمپنی کے موبائل فون، لینڈ لائن اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
