گورنر اینڈی بیشیئر پھر سنبھالیں گے کینٹکی کی کمان، کیمرون کو دی شکست
واشنگٹن، 8 نومبر (ہ س)۔ امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر منگل کو دوسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے۔ انتہائی قدامت پسند ریاست میں ڈیموکریٹ بیشیئر نے قابل ذکر کامیابی حاصل کی۔ بیشیئر نے ریاست کے اٹارنی جنرل ڈینیل کیمرون کو شکست دی۔ کیمرون کینٹکی کے سینیٹر مچ میک کونل کے شاگرد ہیں۔ انہیں ریپبلکن سیاست کا ابھرتا ہوا ستارہ سمجھا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرون نے انتخابی مہم کے دوران ہر ممکن کوشش کی۔ ٹرانسجینڈر نوجوانوں پر پابندی لگانے والے بل کو ویٹو کرنے پر بیشیئر پر حملہ کیا اور اسے صدر جو بائیڈن سے جوڑ دیا۔ لیکن ملک کے مقبول ترین گورنروں میں سے ایک 45 سالہ بیشیئر انتخابات میں انہیں شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
