خام تیل میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 8 نومبر ۔ بین الاقوامی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 82 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 78 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.14 ڈالر یعنی 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 81.75 ڈالر فی بیرل پر کاروبار ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.04 ڈالر یعنی 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
