ایل جی منوج سنہا کا راجوری سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار
جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میں ہونے والے المناک سڑک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایل جی نے کہا کہ راجوری میں پیش آنے والے بدقسمت سڑک حادثے کے بارے میں جان کر گہرا صدمہ پہنچا ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ مزید کہا کہ اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد فراہم کریں۔‘‘
اصغر/ہندوستھان سماچار
/شہزاد
