سانبہ میں ایک تالاب سے گولیوں سے بھری چار میگزین برآمد
جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں منگل کی صبح ایک تالاب سے چار بھری ہوئی میگزین اور کچھ راؤنڈ برآمد ہوئے جس کے بعد علاقے میں پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ کے ساتھ واقع جاکھ گاؤں میں سڑک کے کنارے تالاب کی صفائی کے دوران گولیوں سے بھری چار میگزین اور کچھ راونڈ برآمد ہوئے ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ میگزینوں کی زنگ آلود حالت اور گولیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کافی عرصہ پہلے تالاب میں پھینکا گیا ہو گا تاہم پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ میگزین کس نے یہاں پھینکی ہیں ۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
