نوادہ، 20 اکتوبر(ہ س)۔
نوادہ ضلع کے رجولی میں جمعرات کی دیر رات چوروں نے بلاک ہیڈ کوارٹر سے 200 میٹر کے فاصلے پر تین فوٹو کاپی کی دکان کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ جمعہ کی رات 10 بجے دکاندار دکان کھولنے پہنچےتو دیکھا کہ دکان کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔ جس دکان کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔ اس میں ریشو فوٹو اسٹیٹ، پوجا پرنٹنگ پریس اور چاندنی فوٹو کاپی ڈیجیٹل اسٹوڈیو شامل ہیں۔
چاندنی ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے مالک نے بتایا کہ اس کی دکان میں1لاکھ 8 ہزار روپے نقد رکھے ہوئے تھے، جسے چورو ں نے لیا اور ایک لیپ ٹاپ جبکہ دیگر دو دکانوں سے 30 اور 10 ہزار روپے نقدی اور ایک ہوم تھیٹر چوری ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس نے آس پاس کے لوگوں کو بتایا۔جب لوگ جمع ہو کر دکان کے اندر گئے تو سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ چور تمام دکانوں سے اہم سامان لے اڑے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 112 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، صبح ہوتے ہی اس کی اطلاع تھانہ انچارج کو دی گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کی۔ دکانداروں نے تحریری درخواست دے کر تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
