امراوتی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وجے نگرم ضلع میں مینہاوڑہ-چنئی لائن پر اتوار کی شام دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے بعد راحت اور بچاو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس حادثے میں 14 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 113 زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
رائے گڑا مسافر ٹرین میں تقریباً 1400 مسافر سوار تھے۔ اس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو بوگی سے گیس کٹر کے ذریعے نکالا گیا۔ راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ دیگر تین کوچوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ اس روٹ سے گزرنے والی تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
