ممبئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔
ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل (اے این سی) نے کرلا اور ڈونگری علاقوں میں چھاپہ مار کر 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس نے 04 اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
اے این سی سیل کے پولیس افسر نے پیر کو بتایا کہ ڈونگری اور کرلا میں منشیات کی فروخت کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اسی وجہ سے اے این سی سیل کی ٹیم نے اتوار کی شام کرلا اور ڈونگری میں چھاپہ مار کر 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی واجد اشرف (21)، معین حنیف بھجوالا (35)، عمران فاروق شیخ عرف باکسر (38) اور ریاض الیاس شیخ (41) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کرکے اہم منشیات اسمگلر کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
