نئی دہلی، 30 اکتوبر ( ہ س)۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 90 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 85 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن برینٹ کروڈ 0.91 ڈالر یعنی 1.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 89.57 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.17 ڈالر یعنی 1.37 فیصد کمی کے ساتھ 84.37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
