ریپبلکنز نے مائیک جانسن کو اسپیکر کا امیدوار منتخب کیا
واشنگٹن، 25 اکتوبر (ہ س)۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ریڈیکل ریپبلکن کے سابق منتخب نمائندے ٹام ایمر کی مخالفت کے بعد ہاؤس ریپبلکنز نے نمائندہ مائیک جانسن کو اپنا نیا اسپیکر امیدوار منتخب کیا ہے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
لوزیانا کے جانسن ہاؤس جی او پی قیادت کے رکن ہیں۔ وہ آئینی امور کے ماہر اور وکیل ہیں۔ انہوں نے 2020 کے انتخابی نتائج کو الٹنے کی ٹرمپ کی قانونی کوشش کے گرد ریپبلکنز کو متحد کیا تھا۔ بند کمرے کی ووٹنگ میں جانسن کو 129 ووٹ ملے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
