دھیریندر کرشن شاستری نے کٹرا ویشنو دیوی پہنچ کر ماتا کے درشن کئے
جموں، 25 اکتوبر (ہ س)۔ باگیشور دھام کے بابا دھیریندر کرشن شاستری نے جموں و کشمیر دورے کے دوران ضلع ریاسی کے کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی بھون میں پوجا کی۔ دھیرندر شاستری پیر کی رات کٹرا پہنچے اور وہاں ایک نجی ہوٹل میں رات کو قیام کیا جہاں سے وہ صبح ہیلی کاپٹر خدمات کے ذریعہ بھون پہنچے اور ماتا کے قدموں میں حاضری دی ۔ ان کے ساتھ سنت بال یوگیشور اور متعدد عقیدت مند بھی تھے۔
ماتا کے بھون میں خصوصی پوجا کرنے کے بعد شاستری واپس کٹرا چلے گئے جہاں سے وہ بال یوگیشور کے ساتھ ریاسی کے مقدس مقام پونی گئے۔ انہوں نے پونی میں یگیہ شالہ میں نصب شہید اسمارک پر پھول چڑھائے۔ دھریندر شاستری کی جموں و کشمیر آمد پر ضلع ریاسی میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاستری سخت حفاظتی حصار کے درمیان کٹرا پہنچے اور ماتا ویشنو دیوی کے درشن کئے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
