نئی دہلی، 21 اکتوبر ۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) چندریان-3 مشن کی کامیابی اور آدتیہ ایل-1 کے لانچ کے بعد ملک کے اہمیت کی حامل گگنیان مشن کی طرف پہلا قدم اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
مستقبل کے انسان بردار خلائی پروگراموں کے پیش نظر خلابازوں کی حفاظت کی جانچ کرنے کے لیے اسرو آج صبح 8:00 بجے بغیر پائلٹ کے پرواز کی جانچ شروع کرے گا۔ اسرو کا ٹیسٹ وہیکل ابارٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی 1) پوری طرح سے تیار ہے۔
ٹیسٹ کی جگہ پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گگنیان مشن کا تصور عالمی سطح پر ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اسرو کے اس مشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہش پیش کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
