• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ایسٹ بنگال اور ایف سی گوا کے درمیان ہوگا ڈبل ہیڈر کا پہلا مقابلہ
Sports

ایسٹ بنگال اور ایف سی گوا کے درمیان ہوگا ڈبل ہیڈر کا پہلا مقابلہ

CliQ INDIA
Last updated: October 21, 2023 4:20 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

بھونیشور، 21 اکتوبر ۔ بین الاقوامی وقفے کے بعد انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023میں ایکشن پھر شروع ہوگا جب ہفتہ کی شام بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں ایسٹ بنگال ایف سی کا مقابلہ ایف سی گوا سے ہوگا۔

ایف سی گوا نے اپنے پچھلے میچ میں اڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-3 سے سنسنی خیز جیت حاصل کی تھی، جبکہ کارلس کواڈراٹ کی ریڈ اینڈ گولڈ بریگیڈ کو میچ ویک 3 میں بنگلورو ایف سی کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں نے اب تک اپنی مہم کا مضبوط آغاز کیا ہے اور دونوں ہی آنے والے میچ میں مطلوبہ نتائج کی امید کر رہی ہوں گی۔

ایسٹ بنگال ایف سی نے اب تک کھیلے گئے اپنے تین میچوں میں ایک جیتا، ایک ڈرا اور ایک ہارا ہے۔ متاثر کن پرفارمنس کے باوجود، انہیں ترقی کے لیے مزید پوائنٹس لینے کی ضرورت ہے اور کواڈراٹ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کیونکہ ہسپانوی کوچ خود آئی ایس ایل کے سابق چیمپیئن ہیں۔

ایف سی گوا کے ہسپانوی کوچ مینولو مارکوئیز نے اپنی ٹیم کو اپنے انداز کا فٹ بال کھیلنے کی ترغیب دی ہے اور اڈیشہ ایف سی کے خلاف آخری لمحات میں ان کا کامیاب تعاقب ان کے انتھک جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ گھر سے دور میچ ان کے لیے عزم کے ساتھ اس کامیابی کو آگے بڑھانے کا بہترین موقع ہوگا۔

ایسٹ بنگال ایف سی کے ہیڈ کوچ کواڈراٹ نے اب تک کی مہم سے سیکھے گئے سبق کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے اس سیزن میں (تمام مقابلوں میں) اب تک نو آفیشل میچز کھیلے ہیں۔ ہم صرف دو میچ ہارے ہیں، لیکن یہ دو میچ، ڈیورنڈ کپ فائنل اور کانتیراوا کا میچ تھا، ہمیں ان میچوں سے کچھ سبق لینے کی ضرورت تھی۔ بطور کوچ میرے لیے بہتری کی گنجائش ہے۔ اگر آپ کو بہتر مواقع مل رہے ہیں، اگر آپ بہت سے مواقع ضائع نہیں کر رہے ہیں، تو آپ کو میچ ختم کرنا ہوگا اور کم از کم ایک پوائنٹ لینا ہوگا۔‘‘

مارکوئیز نے اس آئی ایس ایل سیزن کے ایف سی گوا کے پہلے اوے میچ کو لیکر کہا، ’’شاید، 20-15 سال پہلے، گھر اور باہر کھیلنے میں بہت فرق ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب، میرے خیال میں کم و بیش تمام ٹیمیں گھر اور باہر دونوں ایک ہی انداز میں کھیلتی ہیں۔ یقیناً ہمیں اپنے مداحوں کے سامنے کھیلنا پسند ہے۔ لیکن اب، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پہلو کے حوالے سے بہت زیادہ تبدیلی نہیں کرنی پڑے گی۔ میں اس بارے میں بہت پر امید ہوں۔ میں نے پہلے دن سے ہی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ بہت اچھا سیزن ہوگا۔‘‘

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 6 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ایسٹ بنگال ایف سی نے 1 اور ایف سی گوا نے تین میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

You Might Also Like

گرینڈ شطرنج ٹور فائنلز 2025: پرگناندھا چوتھے نمبر پر، کاروانا بنے چمپئن
الٹیمیٹ کھو-کھو: تیلگو کا مقصد چنئی کوئیک گنز کے ناقابل شکست سلسلے کو توڑنا ہے
سال 2023 کے دنیا کے بہترین ریفری منتخب ہوئے پولینڈ کے سزمون مارسینیاک
جنوبی ہندوستانی حریفوں کیرالہ بلاسٹرز اور چنئیین ایف سی کے درمیان ہوگا مقابلہ
سال 2023: یادگار ون ڈے ورلڈ کپ سے لے کر پاکستان کا عالمی ریکارڈ توڑنے تک، یہ سال ہندوستانی کرکٹ کے نام رہا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اسرو گگنیان مشن کی طرف پہلا قدم رکھنے کو تیار، کچھ وقت کا انتظار
Next Article اداکارہ جیکلین فرنانڈس نے لگژری کار خرید لی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?