جموں ،21 اکتوبر ،حکومت نے نیشنل ہائی اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں ضروری مرمتی کاموں کو انجام دینے کے لیے 24 گھنٹے ”ٹریفک ڈرائی ڈے” کا اعلان کیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) محکموں کے مواصلات اور ضلع مجسٹریٹ رامبن کے جاری کردہ ضروری حکم کے حوالے سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر 24 گھنٹے ”ٹریفک ڈرائی ڈے” رہے گا۔این ایچ اے آئی کی طرف سے ڈھلواس میں شاہراہ کی مرمت کے کام کے پیش نظر 21 اکتوبر صبح سے لے کر 22 اکتوبر رات 12 بجے تک گاڑیوں کی آمدرفت معطل رہے گی ۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ رامبن کے مذکورہ حکم کی روشنی میں لوگوں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کسی بھی چھوٹی ،بڑی گاڑی کو ناشری سے نیوگ ٹنل تک چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔تاہم میڈیکل ایمرجنسی گاڑیوں کو دونوں اطراف چلنے دیا جائے گا ۔
