نئی دہلی ،19نومبر :۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر شکیب الحسن نے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق شکیب الحسن کا بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاو¿الدین نسیم نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم لیے ہیں۔
انہوں نے شکیب الحسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔
رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن الیکشن میں 3 حلقوں سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
