• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ایل ایل سی: گجرات جائنٹس نے بھیلواڑہ کنگز کو تین رن سے دی شکست، بیکار گئی سمنز کی طوفانی اننگز
Sports

ایل ایل سی: گجرات جائنٹس نے بھیلواڑہ کنگز کو تین رن سے دی شکست، بیکار گئی سمنز کی طوفانی اننگز

CliQ INDIA
Last updated: November 23, 2023 1:00 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

ایل ایل سی: گجرات جائنٹس نے بھیلواڑہ کنگز کو تین رن سے دی شکست، بیکار گئی سمنز کی طوفانی اننگز

رانچی، 23 نومبر (ہ س)۔ لینڈل سیمنز کی 99 رنوں کی دلیرانہ اننگز کے باوجود گجرات جائنٹس نے بدھ کی رات جے ایس سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کے چوتھے میچ میں بھیلواڑہ کنگز کے خلاف تین رنوں کی دلچسپ فتح درج کی۔

پہلی اننگز میں کرس گیل کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے جواب میں ان کے سابق کیریبیئن ساتھی لینڈل سمنز نے بھی طوفانی اننگز کھیلی جو آخر میں ناکام ثابت ہوئی۔ لیگ میں گجرات جائنٹس کی یہ دوسری جیت ہے۔

اس سے قبل بھیلواڑہ کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جیک کیلس (14) کو چوتھے اوور میں راہل شرما نے 33 کے اسکور پر رن آوٹ کیا۔ آٹھویں اوور تک 91 رن بنانے والی ٹیم کو دوسرا جھٹکا کرس گیل (27 گیندوں پر 52) کی صورت میں لگا، جو راہل شرما کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

اگلے ہی اوور میں جیسل کریا نے رچرڈ لیوی کو آوٹ کر کے گجرات جائنٹس کو بیک فٹ پر دھکیل دیا اور اسکور 97/3 ہوا۔ ٹیم کے اسکور 119 کے ساتھ آئرش بلے باز کیون اوبرائن (11) اس بار بھی بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے جب شرما نے انہیں اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد پارتھو پٹیل (8) کے آوٹ ہونے کے ساتھ ہی آدھی ٹیم 121 رنوں پر پویلین لوٹ گئی۔

ابھیشیک جھنجھن والا اور ناٹ آوٹ چراغ کھرانا کی 29 رنوں کی شراکت نے ٹیم کا اسکور 150 تک پہنچا دیا۔ ابھیشیک نے 24 رن بنائے۔ چراغ کھرانا (24) اور رجت بھاٹیا (7) کی ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت گجرات جائنٹس نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 172 رن بنائے۔ جیسل کریا (2/16) اور راہل شرما (2/25) نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھیلواڑہ کنگز کے دونوں سلامی بلے باز سولومن مائر (8) اور تلک رتنے دلشان (1) کو 14 کے مجموعی اسکور پر ریاد امرٹ نے پویلین بھیج دیا۔ نئے بلے بازوں – لینڈل سمنز اور رابن بسٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 45 رنوں کی شراکت قائم کرکے نقصان کی بھرپائی کی۔ آٹھویں اوور میں سربجیت لڈا نے رابن بسٹ (18) کی صورت میں گجرات کو تیسری کامیابی دلائی اور اسکور 3 وکٹ پر 59 رن ہوگیا۔

اس دوران سمنز نے 34 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے سرے پر وکٹ کیپر بلے باز پنل شاہ (16) سیٹ بلے باز کا زیادہ ساتھ نہیں دے سکے اور اسکور 4 وکٹوں پر 93 رن ہو گیا۔ اگلے ہی اوور میں یوسف پٹھان (5) جو اپنی فارم سے لڑ رہے تھے، اس بار بھی مایوس لوٹے اور شری سانتھ کے شکار بنے۔ اس وکٹ کے گرنے کے ساتھ ہی آدھی ٹیم 110 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔

گزشتہ میچ کے ہیرو رہے ٹیم کے کپتان عرفان پٹھان (9) اس بار اپنے بلے سے کچھ خاص نہیں کر سکے اور بھاٹیا کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے اور ٹیم 140 رنوں پر 6 وکٹیں گنوا کر جدوجہد کرتی نظر آئی۔ اگلے ہی اوور میں ایشور چودھری نے کرس برنوال (1) کا وکٹ لے کر میچ کو تقریباً اپنے حق میں کر لیا۔ لیکن سمنز اور جیسل کریا کی 28 رنوں کی شراکت نے میچ کو آخری گیند تک لے گئی۔

آخری اوور میں بھیلواڑہ کو جیت کے لیے 14 رن درکار تھے اور ان رن کو گیندباز شری سنتھ نے بخوبی دفاع کیا اور آخر میں بھیلواڑہ کنگز 7 وکٹوں پر 169 رن ہی بنا سکی۔ ناٹ آوٹ سیمنز 61 گیندوں میں 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری سے صرف ایک رن سے محروم رہے جبکہ جیسل نے 10 رن جوڑے۔ ریاد امرٹ (2/30) اور ایشور چودھری (2/32) نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

سری سنتھ کے ساتھ جھگڑے کے بعد گمبھیر نے سوشل میڈیا پر لکھا، مسکرائیں جب پوری دنیا کی توجہ آپ پر مرکوز ہو
مینز ٹی-20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان، پاک -بھارت کامقابلہ 9 جون کو ہو گا
آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ہندوستانی خواتین ٹیم کا اعلان، منت کشیپ نیا چہرہ
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو نئی مضبوطی دیں گے، یہ وعدہ ہے: کپتان سویتا پونیا
ڈبلیو ایس پی ایس ورلڈ کپ 2: ہندوستانی پیرا شوٹرز نے دو گولڈ سمیت پانچ تمغے جیتے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پنجاب: نہنگوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی
Next Article اتار چڑھاو کے درمیان شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?