پنجاب: نہنگوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی
چنڈی گڑھ، 23 نومبر (ہ س)۔ پنجاب کے تاریخی گرودوارہ سلطان پور لودھی میں پولیس اور نہنگوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی اور تین دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی پولیس اہکاروں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق پولیس نہنگوں کی گرفتاری کے لیے جمعرات کی صبح تقریباً 4 بجے موقع پر پہنچی تھی۔ پولیس نے دو روز قبل گرودوارہ کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی سلسلے میں نہنگوں نے گرودوارے کے اندر سے پہنچے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
گرودوارہ اکال بنگا میں دونوں طرف سے فائرنگ کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوردوارے میں موجود سنگت کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اوپری منزل سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
