چنئی ۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش کو ایف آئی ڈی ای کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ کا فاتح بننے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس ‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا،” ڈی گوکیش کو ان کی ناقابل یقین کامیابی کے لئے مبارکباد!“۔ محض 17سال کی عمر میں فیڈے کینڈیڈیٹس میں سب سے کم عمر کے چیلنجر اور جیت کا دعویٰ کرنے والے ایک نوجوان کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ خطاب کے لیے ڈنگ لیرن کے خلاف ان کی لڑائی میں ان کے لیے نیک خواہشات۔
17 سالہ گوکیش ہندوستانی شطرنج کے نئے سنسنی بن گئے ہیں کیونکہ انہوں نے ٹورنٹو، کناڈا میں منعقدہ فیڈے کینڈیڈیٹس شطرنج ٹورنامنٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔
تمل ناڈو کے شطرنج کھلاڑی نے جاپان کے ہیکارو ناکامورا کو ڈرا کرنے کے بعد امیدواروں کا ٹورنامنٹ جیت لیا۔
