موہن باغان سپر جائنٹ کے جیت کے سلسلے کو روکنے اترے گی اڈیشہ ایف سی
بھونیشور، 23 اپریل ۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں آج شام یہاں کالنگا اسٹیڈیم میں اڈیشہ ایف سی اور موہن باغان سپر جائنٹس آمنے سامنے ہوں گے۔
موہن باغان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہتے ہوئے آئی ایس ایل 24-2023 لیگ فاتح بن کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دوسری جانب اڈیشہ ایف سی نے پلے آف میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیمیں اس سیزن کے دوران آئی ایس ایل اور اے ایف سی کپ میں کئی بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں۔
اڈیشہ کو گزشتہ میچ میں یلو آرمی کے خلاف گھر پر ملی جیت سے اعتماد حاصل ہوا ہوگا اور اس بار بھی انہیں مثبت نتیجہ کی امید ہوگی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں فائنل لیگ فیصلہ کن میں ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف جیت کے بعد موہن باغان سپر جائنٹس کا اعتماد بلند ہوگا۔ وہ اڈیشہ ایف سی سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سیزن کے ایک بڑے حصے کے دوران، اڈیشہ ایف سی ٹیبل میں سرفہرست دو مقامات کی دوڑ میں تھی۔ تاہم کچھ خراب نتائج کی وجہ سے وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر رہی۔ اس کے برعکس میرینرز نے اپنے آخری پانچ میں سے چار گیمز جیت کر آئی لینڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 9 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جس میں موہن باغان سپر جائنٹ نے 4 جیتے ہیں اور 5 میچ ڈرا ہوئے ہیں، وہیں اڈیشہ کی ٹیم کو ایک بھی جیت نہیں ملی ہے۔
