



سرینگر، 17 فروری ۔
سابق لیجنڈری کرکٹر سچن تندولکر نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے چیرسو علاقے میں بلے بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تنڈولکر نے آج چیرسو علاقے میں ایم جے اسپورٹس فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں کے کارکنوں سے بات چیت کی۔
ایم جے اسپورٹس فیکٹری، جو کرکٹ بیٹ تیار کرتی ہے، چیرسو کے دو بھائیوں منظور اور جاوید کی ملکیت ہے۔ ٹنڈولکر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی تھیں۔اس موقع پر انکی سیکورٹی کےلئے پولیس کی طرف سے اچھے خاصے انتظامات کیے گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
