نئی دہلی ، 16 جنوری (ہ س)۔
دنیا کے نویں نمبر کے کھلاڑی ایچ ایس پرنے نے بیڈمنٹن کی غیر معمولی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے منگل کو یہاں کے ڈی جادھو انڈور ہال میں چائنیز تائپے کے چو وٹی این چن پر شاندار سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ انڈیا اوپن سپر 750 ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں داخلہ حاصل کیا۔پرنے نے 42 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 13 ویں نمبر کے چن کو 21-6، 21-19 کے اسکور سے شکست دی۔
پرنے نے میچ کے بعد کہا کہ پہلے گیم میں منصوبہ بالکل درست تھا۔ میں کورٹ کے پیچھے سے اچھے شاٹس مار رہا تھا۔ اس کی لمبائی ٹھیک سے نہیں آ رہی تھی ، اس لیے مجھے پہلا گیم جلدی ختم کرنا آسان معلوم ہوا۔ دوسرے گیم میں ، وہ رفتار کو آگے بڑھا رہا تھا ، لیکن میں 11-16 سے واپس آنے پر خوش تھا اور آخر تک ، میں صحیح کھیل کھیل رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ میچ کو دو گیمز میں بند کرنا ضروری تھا کیونکہ اگر میچ تیسرے گیم میں چلا جاتا ہے تو یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ (چن) اپنا تجربہ لاتا ہے۔ایچ ایس پرنائے کا اگلا مقابلہ دوسرے راو¿نڈ میں لکشیا سین اور پریانشو راجاوت کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
