نئی دہلی، ۔ اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس ) نے 10ویں پدم شری شیام لال میموریل انویٹیشنل ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔
خطابی میچ میں آئی جی آئی پی ای ایس ایس نے دہلی یونیورسٹی کے سابق طلبا کو 4-2 سے شکست دے کر خطاب جیتا۔ آئی جی آئی پی ای ایس ایس ٹیم کی جانب سے شالنی نے تین اور کنچن نے ایک گول کیا۔ سونالی نے دہلی یونیورسٹی کے سابق طلبا کے لئے دونوں گول کئے۔
آئی جی آئی پی ای ایس ایس کھلاڑی شالنی کو میچ میں ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔وہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی آئی جی آئی پی ای ایس ایس کھلاڑی سوم وتی کو ملا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ہاکی اولمپیئن اشوک دھیان چند اور ایم پی منوج تیواری تھے۔ تقریب کی صدارت کالج کی گورننگ باڈی کی چیئرپرسن سویتا گپتا نے کی جبکہ مہمان اعزازی رکن ڈاکٹر پی کے مشرا اور کالج کے پرنسپل پروفیسر روی نارائن کر نے ایوارڈ پیش کیا۔
