دوحہ، 5 فروری (ہ س)۔کرسٹوف راسووسکی نے اتوار کو یہاں 2024 ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کی 10 کلومیٹر اوپن واٹر سوئمنگ کاخطاب جیت لیا ہے۔
2023 کی عالمی چیمپئن شپ میں رنر اپ رہ کر پہلے ہی اپنا اولمپک کوٹہ حاصل کر چکے ہنگری کے راسووسکی نے ایک گھنٹہ 48 منٹ اور 21.20 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنا دوسرا عالمی خطاب جیتا۔
خطاب جیتنے کے بعد تیراک نے ژنہوا کے حوالے سے کہا”یہ ایک ناقابل یقین فتح ہے اور ٹورنامنٹ کے دوران حالات بالکل درست تھے“۔ اس خطابی جیت کے بعد وہ بدھ کو دوحہ میں ہونے والی مردوں کی 5 کلومیٹر واٹر سوئمنگ میں دوہری کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فرانس کے مارک انٹوئن اولیور نے 2.4 سیکنڈ پیچھے رہتے ہوئے چاندی کا تمغہ جبکہ برطانیہ کے ہیکٹر پارڈو پوڈیم سے باہر ہو گئے۔
