ممبئی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) نے 2028 کے لاس اینجلس سمر اولمپکس میں ٹی۔20 کرکٹ (مرد اور خواتین دونوں کے لیے) شامل کرنے کی سفارش کو قبول کر لیا ہے۔ آئی او سی نے جمعہ کو ممبئی میں اپنے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا۔ آئی او سی کے لیے اگلا مرحلہ اس کے اجلاس میں ووٹ ڈالنا ہوگا، جو 14 سے 16 اکتوبر تک ممبئی میں منعقد ہوگا۔
لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 (ایل اے 28) لوکل آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز کے حصے کے طور پر پانچ نئے کھیلوں – کرکٹ، بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور اسکواش کی ممکنہ شمولیت کی سفارش کی۔
جمعہ کو ایک میڈیا بریفنگ میں بات کرتے ہوئے، آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ پانچوں گیمز ایل اے 28 کے عمومی اخلاق کے مطابق ہیں۔
باخ نے کہا”ان تجاویز کو آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ کے ذریعہ ایک پیکیج کے طور پر قبول کیاگیا ہے۔ یہ ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یہ تجاویز اور یہ گیمز ’28 میں امریکی کھیلوں کے کلچر کے ساتھ ہمارے میزبان کی کھیل کی ثقافت کے مطابق ہیں،یہ تمام تجاویز اب ووٹ کے لیے یہاں ممبئی میں آئی او سی سیشن میں جائیں گی۔ یہ گیمز دنیا کے لیے مشہور امریکی کھیلوں کا مظاہرہ کریں گے اور ساتھ ہی بین الاقوامی کھیلوں کو ریاستہائے متحدہ میں بھی لائیں گے۔ اس میں شامل ہونے سے اولمپکس کو ریاستہائے متحدہ اور عالمی سطح پرنئے ایتھلیٹس اور شائقین برادری کے ساتھ وابستہ ہونے کی اجازت ملے گی “۔
انہوں نے کہا، ”اولمپکس گیمز کرکٹ کو ایک عالمی پلیٹ فارم اور روایتی کرکٹ ممالک اور خطوں سے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اولمپک تحریک کے لیے یہ شائقین اور کھلاڑیوں کی کمیونٹی سے جڑنے کا ایک موقع ہے جن سے اب تک ہم وابستہ ہیں“ ۔
