دھرم شالہ ۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے چار نوجوان کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی این سی اے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہماچل انڈر- 19 سے منتخب کرکٹرز میں منڈی ضلع کے سچن شرما، ضلع چمبا کے ساحل، سرمور کے اکشت کنور اور کانگڑا کے اجول شرما شامل ہیں۔ یہ چاروں کرکٹرز 26 اپریل سے 22 مئی تک مختلف مقامات پر کرکٹ کیمپوں میں شرکت کریں گے۔
سچن شرما کو ناڈیاڈ کے لیے، ساحل کو پانڈیچیری کے لیے، اکشت کنور کو موہالی کے لیے جبکہ اجول شرما کو سیلم کی اکیڈمی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایچ پی سی اے کے سکریٹری اونیش پرمار نے ان چاروں کرکٹرز کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے اور ان کے بہتر مستقبل کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے لیے روانگی سے قبل ان تمام کا دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں فٹنس ٹیسٹ ہوگا اور اس کے بعد ہی انہیں آگے بھیجا جائے گا۔
