نئی دہلی ۔
دی گریٹ انڈین کپل شو کی دوسری قسط سامنے آ گئی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شریس ایئر بطور مہمان پہنچے۔ ورلڈ کپ 2023 میں عبرتناک شکست کے بعد پہلی بار ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ روہت نے گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کی وجہ بتائی۔
ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں فائنل میں شکست کے بعد کپتان روہت شرما نے حال ہی میں کپل شرما کے شو میں کہا کہ ہم فائنل میچ سے دو دن پہلے احمد آباد میں تھے۔ ٹیم کا ماحول بہت اچھا تھا۔ فائنل میں ہماری شروعات اچھی تھی، یقیناً شبھمن گل پہلے آو¿ٹ ہوئے۔
لیکن جب آپ بڑا ٹائٹل میچ کھیلتے ہیں اور پہلے بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑا اسکور بنانا ضروری ہوتا ہے تاکہ مخالف ٹیم پر دباو¿ ہو۔ گل کے بعد میں اور وراٹ کوہلی نے شراکت قائم کی۔ لیکن اور دی پوائنٹ آسٹریلیا اس دن ہم سے ایک قدم آگے تھے اور انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح روہت نے ورلڈ کپ فائنل کی تلخ یادیں تازہ کر دیں۔
روہت شرما کے اس بیان کے بعد ارچنا پورن سنگھ نے کھڑے ہوکر داد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ورلڈ کپ جیتا یا نہیں لیکن آپ نے ہندوستانیوں کا دل جیت لیا۔ اس کے بعد کپتان روہت نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ ہمارے ملک نے ورلڈ کپ کی میزبانی کی ہے، لیکن پھر بھی ہم ٹرافی نہیں جیت سکے۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ پوری قوم ہم سے ناراض ضرور ہے لیکن میں نے لوگوں سے صرف یہ تعریف سنی کہ ہم نے شاندار کھیلا اور انہوں نے پورا میچ مزے سے دیکھا۔
