کنیکا سیواچ نے ہندوستان کی جیت کا اسکور کیا
کینبرا، 29 ستمبر (ہ س).
ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے پیر کو اپنے دورہ آسٹریلیا کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا انڈر 21 ٹیم کو 1-0 سے شکست دی۔ نیشنل ہاکی سینٹر، کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کے لیے فیصلہ کن گول کنیکا سیواچ (32′) نے کیا۔
پہلا ہاف دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا لیکن تیسرے کوارٹر کے ابتدائی منٹوں میں کنیکا سیواچ کے اہم فیلڈ گول نے ہندوستان کو فتح دلائی۔ ہندوستان کو اس سے قبل آسٹریلیا انڈر 21 کے خلاف لگاتار دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے اپنا اعتماد بحال کیا ہے اور اسے بقیہ میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید ہے۔
ہندوستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے پریمیئر ہاکی ون لیگ کلب کینبرا چل سے ہوگا۔ یہ میچز بالترتیب 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد ہندوستان کا دورہ آسٹریلیا اختتام پذیر ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
