پیرس، یکم اکتوبر (ہ س)۔
فرانسیسی ٹینس اسٹار گیل مونفس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے سیزن کے بعد پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 39 سالہ مونفس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، آنے والا سال میرے پیشہ ورانہ کیریئر کا آخری سال ہو گا، میں اس فیصلے سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔
سابق عالمی نمبر 6 مونفس نے 2004 میں اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کا آغاز کیا اور 13 اے ٹی پی ٹائٹل جیتے۔ وہ دو گرینڈ سلیم سیمی فائنلز تک پہنچے (2008 فرانسیسی اوپن اور 2016 یو ایس اوپن)۔ اس سال جنوری میں وہ راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 38 سال اور 132 دن کی عمر میں آکلینڈ ٹائٹل جیت کر اے ٹی پی کی تاریخ کے معمر ترین چمپئن بن گئے۔
فرانس کے مشہور فور مسکیٹیئرز کے حصے کے طور پر جو-ولفریڈ سونگا، گیلس سائمن، اور رچرڈ گیسکے کے بعد اب مونفس اب ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اگرچہ اس نے کبھی کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل نہیں جیتا لیکن وہ اپنے 21 سالہ کیریئر کو فخر سے یاد کرتے ہیں۔
اس وقت دنیا میں 53 ویں نمبر پر موجود مونفس یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کے شوہر ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ہر ایک کے لیے جس نے کبھی ‘الے گیل کا نعرہ لگایا، آپ کی محبت اور توانائی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
