• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > پلٹن کی جیت کی ہیٹ ٹرک، پونے لیگ کے آخری میچ میں بلز کو 25 پوائنٹس سے شکست دے کر چوٹی پر برقرار
Sports

پلٹن کی جیت کی ہیٹ ٹرک، پونے لیگ کے آخری میچ میں بلز کو 25 پوائنٹس سے شکست دے کر چوٹی پر برقرار

CliQ INDIA
Last updated: December 21, 2023 2:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

پلٹن کی جیت کی ہیٹ ٹرک، پونے لیگ کے آخری میچ میں بلز کو 25 پوائنٹس سے شکست دے کر چوٹی پر برقرار

پونے، 21 دسمبر (ہ س)۔ میزبان پونیری پلٹن نے بدھ کی رات شری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ کے 10ویں سیزن کے پونے لیگ کے فائنل میچ میں بنگلورو بلز کو 18-43 کے فرق سے شکست دی۔ پلٹن چھ میچوں میں پانچویں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بلز سات میچوں میں پانچویں ہار کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

پلٹن نے گھریلو ناظرین کے سامنے زبردست توانائی کا مظاہرہ کیا اور ریڈ اور دفاع میں 17-17 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ بلز ان کے سامنے کہیں بھی نہیں ٹھہر سکے۔ بلز کو ریڈ میں 10 پوائنٹس اور دفاع میں 8 پوائنٹس ملے۔ بلز کے لیے روہت ناندل (6) نے ہائی 5 لگایا جبکہ وکاس کنڈولا نے 5 پوائنٹ بنائے۔ پونے کی جانب سے محمدرضا شادلو نے ہائی 5 لگایا اور موہت گویت نے 8 پوائنٹس بنائے۔ مسلسل چار شکستوں کے بعد جیت کے راستے پر واپس آنے والے بلز ایک بار پھر پٹڑی سے اتر گئے۔

پلٹن کے دفاعی اور ریڈ کے شعبے نے شاندار آغاز کیا اور چوتھے منٹ میں اپنی ٹیم کو 1-6 کی برتری دلائی۔ بلز ٹپر آل آوٹ کا خطرہ تھا اور ایسا کر کے پلٹن نے2-10 کی برتری حاصل کر لی۔ پونے کی ٹیم یہیں نہیں رکی اور جلد ہی اپنی برتری کو 2-15 تک بڑھا دیا۔ بلز کے لیے سپر ٹیکل آناتھا لیکن کنڈولا نے اسے ٹال دیا۔

اس کے بعد بلز کے دفاع نے موہت کو باہر بھیجا اور مسلسل دوسرا پوائنٹ حاصل کیا۔ بھرت پہلے ہی باہر تھے اور کنڈولا بھی وقفے کے بعد آوٹ کردئے گئے۔ اب تک بلز نے سات ناکام ٹیکلز کیے ہیں جبکہ پلٹن نے صرف ایک غلطی کی تھی۔ اس نے ایک اور شکار کر اپنی برتری کو 4-18 تک بڑھا دیا۔ اس کے بعد پلٹن نے دوسری بار بلز کو آل آوٹ کیا اور 5-22 کی برتری حاصل کی۔

پلٹن کے ڈفینس نے گرج جاری رکھا۔ شادلو نے دوسرا ٹیکل کرکے اپنی ٹیم کو 6-26 سے آگے کر دیا۔ موہت نے ڈو اور ڈائی ریڈ پر امان کو آوٹ کرکے بلز کو ایک بار پھر سپر ٹیکل پوزیشن میں ڈال دیا لیکن کنڈولا نے ملٹی پوائنٹ ریڈ کے ساتھ ٹیم میں واپسی کی۔ ہاف ٹائم پر پلٹن 8-28 سے آگے تھے اور بلز کے لیے سپر ٹیکل آنا تھا۔

بلز سپر ٹیکل کی صورتحال کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور تیسری بار آل آوٹ ہونے کے بعد دوبارہ میٹ پر واپس آئے۔ اب اسکور 10-33 کے ساتھ پلٹن کے حق میں تھا۔ اس کے بعد پلٹن کے دفاع نے اپنی 13ویں کامیابی کے ساتھ اسے 10-35 سے آگے کیا۔ 10 منٹ باقی تھے اور 27 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ پلٹن کی جیت یقینی دکھائی دینے لگی تھی۔

دریں اثنا محمدرضا شادلو نے اس سیزن میں اپنا دوسرا ہائی 5 مکمل کیا۔ بلز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا۔ اس ٹیم نے پیچ میں اچھا کھیلا لیکن پلٹن نے جس طرح کا مجموعی کھیل دکھایا، وہ اس بڑی فتح کی مستحق تھی۔ اب تمام ٹیمیں چنئی جائیں گی، جہاں تمل تھلائیواز تمام ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

IPL 2024: ارفان پٹھان کے مطابق سنرایزرز ہائیڈرا باد کی جیت کا کریڈٹ ابھیشیک شرما کو دینا ہے
روہن بوپنا اور سمیت ناگل کے لیے سال 2024 خاص رہا | BulletsIn
راہل ڈراوڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوچ کے طور پر برقرار رکھناٹیم انڈیا کیلئے فائدہ مند: ظہیر خان
آئی ٹی ٹی ایف سنگلز ورلڈ کپ اپریل 2024 میں منعقد ہوگا
کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت النصر نے ریو ایویو کو 4-0 سے شکست دی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جج کے شوہر کا سی آئی ڈی پر ہراساں کرنے کا الزام، صدر سے مدد کی اپیل
Next Article گلوبل مارکیٹ سے کمزور اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?