نئی دہلی ،17اگست (ہ س )۔
بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی ایچ ایف کے ذرائع نے بتایا کہ ایشیاء کپ کے لیے زبانی طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے، تحریری دعوت نامے کے منتظر ہیں۔
بی ایچ ایف کے آفیشل ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کو فرسٹ ریزرو ٹیم رکھا گیا تھا، ہمیں حتمی فیصلے کا انتظار ہے، امید ہے کہ ہمیں اگلے 48 گھنٹوں میں باقاعدہ بتا دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کو پاکستان کے متبادل کے طور پر ایشیاء کپ میں شامل کیا جا رہا ہے ، پاکستان ہاکی ٹیم کا موجودہ حالات میں بھارت جانا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے ہندوستان میں شیڈول ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
