• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرایا، دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی
Sports

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرایا، دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی

CliQ INDIA
Last updated: January 19, 2024 3:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرایا، دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی

ایڈیلیڈ، 19 جنوری (ہ س)۔ آسٹریلیا نے جمعہ کو ایڈیلیڈ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

مچل اسٹارک کی زیرقیادت گیندبازی اٹیک نے تیسری صبح ویسٹ انڈیز کو آوٹ کرنے میں صرف ایک گھنٹہ لگا، جب کہ کیمر روچ (11 ناٹ آوٹ) اور شمر جوزف (15) نے آخری وکٹ کے لیے 26 رنوں کی شراکت قائم کرکے ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست سے بچایا۔ آسٹریلیا نے 26 رنوں کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کو اپنی دوسری اننگز میں صرف 73 رنوں پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد تیسرے دن معجزے کی ضرورت تھی۔ حالانکہ مچل اسٹارک نے اپنے ابتدائی اسپیل میں کچھ تیز وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کے لیے شروعات میں ہی ماحول تیار کر دیا۔

الزاری جوزف نے میچ میں اب تک آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں کے خلاف درمیان میں اپنا وقت گزارنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حالانکہ اسٹارک نے انہیں کیپر کے ہاتھوں کیچ کرا کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ جوزف نے 16 رن بنائے۔ جوش ہیزل ووڈ نے گڈاکیش موتی (03) کا آف اسٹمپ گرا کر اپنی پانچویں وکٹ مکمل کی، جنہوں نے گزشتہ شام چار وکٹوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کی کمر توڑ دی تھی۔

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز کی 95 رنوں کی برتری سے صرف ایک رن پیچھے تھا تبھی آسٹریلیا نے نویں وکٹ حاصل کرلی۔ یہاں سے شمر جوزف آئے، جنہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 36 رن بنائے تھے، انہوں نے اپنی پہلی اننگز جہاں انہوں نے بلہ چھوڑا تھا وہیں سے آگے بڑھتے ہوئے شاندار کور ڈرائیو کے ساتھ شروعات کی۔ انہوں نے ہیزل ووڈ کی گیند پر کچھ اور چوکے لگائے اور کیمر روچ کے ساتھ 26 رنوں کی تیز شراکت داری کی۔ ناتھن لیون نے ان کی اننگز کا اختتام کیا۔ جوزف نے 15 رن بنائے جبکہ روچ 11 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 5، مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے 2،2 اور کیمرون گرین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

26 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کو اسٹیو اسمتھ (ناٹ آوٹ 11) اور عثمان خواجہ نے اچھی شروعات دلائی۔ تاہم خواجہ 9 رن بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ انہوں نے 9 رن بنائے۔ اس کے بعد مارنش لابوشین (1 ناٹ آوٹ) اور اسمتھ نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔

اس میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 188 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرک میکنزی (50) نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ شمر جوزف نے 36 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 4-4 جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ (119) کی سنچری کی بدولت 283 رن بنائے اور 95 رنوں کی برتری حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شمر کے علاوہ جسٹن گریوز اور کیمر روچ نے 2، 2 اور الزاری جوزف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

کوہلی کی شاندار کارکردگی، آر سی بی نے سی ایس کے کو دباؤ میں شکست دی

آئی پی ایل 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں، ویرات کوہلی کی جارحانہ بلے بازی نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دباؤ کے تحت چنئی کی ٹیم بکھر گئی اور میچ ہار گئی۔

پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں بنایا منفرد ریکارڈ
ایشین پیرا گیمز: سمرن وتس نے خواتین کے 100 میٹر ٹی 12 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا
بنگلہ دیش ٹیسٹ دورے کے لیے زخمی میٹ ہنری کی جگہ ویگنر نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل
ای سی بی کے نئے چیف فنانشل آفیسر مقرر ہوئے نمیش کٹاریا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج شیلانگ اور تیج پور میں
Next Article خام تیل 79 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?