علی گڑھ، 2 جنوری(ہ س)۔علی گڑھ کے تھانہ روراور پولیس کا ایک کارنامہ سامنے آیا، ملزم کو نہیں بلکہ اسکے بھائی کو تین دن تھانے میں قید رکھا پھر چھوڑ دیا ۔ذرایع کاکہنا ہے کہ یہ معاملہ ضلع کے تھانہ روراوار کا ہے جہاں ایک نوجوان کو پولیس، بھوجپورہ چوکی کے قریب سے 26؍دسمبر2023 کو شام کواٹھایا ۔ بات یہ تھی کہ اسکے بھائی سبحان نے چوری کی موٹر سائیکل بڑے بھائی شعبان کے دروازے پر کھڑی کر دی جب شعبان شام کو کام سے گھرواپس آیا تو روراور پولیس یہ کہہ کر شعبان کو پوچھ تاچھ کی بات کہہ لے گئی ،وجہ پوچھی گئی تو بتایا گیا کہ تمہارے بھائی نے موٹر سائیکل چوری کی ہے۔ مقامی پولیس نے چوری کے ملزم کو نہیں بلکہ اسکے بدلے میں اسکے دوسرے بھائی شعبان کو لے جا کر تین دن تک لاک اپ میں رکھا اور کافی کوشش کے بعداسکو رہا کر دیا، اس سلسلہ میں متاثرشخص نے ایس ایس پی سے درخواست دی اورانصاف کی اپیل، ایس پی نے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
متاثر شخص کرائے کے گھر میں رہتا ہے اور محنت مزدوری کرکے روزی روٹی کماتا ہے ، وہیں گزشتہ5؍برس سے اپنے گھر والوں سے دور رہ رہا ہے۔متاثرہ نے بتایا کہ اسکے گھر والے غلط کاموں میں ملوث رہتے ہیں اور اکثر پولیس آتی رہتی ہے ، نتیجہ میں اسکو پریشانی ہوتی ہے، متاثرہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہےاورپولیس اسے آئندہ کبھی تنگ نہ کرئے ۔
ہندوستھان سماچار//سلام
