سابق وزیر اجاتشترو سنگھ کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات
جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور بی جے پی کے سنئیر لیڈر اجاتشترو سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر کے ہمراہ ریتو سنگھ بھی تھیں۔ اجاتشترو سنگھ نے برطانوی پارلیمنٹ میں یوم الحاق کی یادگاری تقریب کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے دورہ برطانیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس تقریب کا اہتمام برطانیہ میں مقیم جموں کشمیر ڈائسپورا نے کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جنیوا میں ایک کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کو ڈاکٹر ایس این پنڈتا کی تصنیف کشمیر انڈر دی ڈوگراس، امن، ترقی اور جدیدیت کی طرف کتاب بھی پیش کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
