جموں ،6 دسمبر(ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں بدھ کے روز ایک بس سڑک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 14 طلباء سمیت 22 دیگر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ راجوری جموں قومی شاہراہ پر ٹھنڈی کاسی گاؤں میں رادھا سوامی آشرم کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ بس منجاکوٹ سے راجوری جا رہی تھی ۔لیکن راجوری پہنچنے سے قبل مخالف سمت سے آ رہی دو کاروں سے تصادم کا شکار ہو گئی ۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کوعلاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/محمد
