گوہاٹی ، 11 نومبر (ہ س)۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے تلنگانہ کے انتخابی منشور میں کانگریس کی طرف سے ہر مسجد کے امام کو 10 ہزار روپے تنخواہ دینے کے اعلان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ مسلمانوں کوبڑھاوا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تو بھارت بار بار پاکستان پر حملے کر رہا تھا۔ اجمل قصاب نے ممبئی میں گھس کر حملہ کیا تھا۔ بڑے بڑے دہشت گرد پالے جا رہے تھے۔ بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر پر دگ وجئے سنگھ جیسے لیڈر سوال اٹھا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کی خوشامد کی سیاست کرتی رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ آج مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی سونیا گاندھی اور گاندھی خاندان کے گرد گھومتی پارٹی ہے۔ ایک طرف مدھیہ پردیش میں بی جے پی ریاست کے کسانوں ، بے روزگاروں ، خواتین ، بیماروں وغیرہ کے لیے کام کر رہی ہے۔ ایک کے بعد ایک ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کررہی ہے، وہیں کانگریس کے پاس واحد مدعہ یہ ہے کہ چار بار کے مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکنا ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
