جموں ،10 دسمبر (ہ س)، جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے اتوار کو ڈوڈہ ضلع بھر میں نامزد امتحانی مراکز میں پنچایت سکریٹری کے لیے او ایم آر پر مبنی تحریری امتحان کا کامیابی سے انعقاد کیا۔یہ امتحان ضلع کے ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری اور عسّر علاقوں میں قائم 38 امتحانی مراکز میں ہوا۔جس میں مجموعی طور پر 5944 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔امتحان کے دوران کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وی ایل ڈبلیو کے کُل 8845 درخواست گزار امیدواروں میں سے 5944 نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 2901 غیر حاضر رہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا تاکہ امتحان کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے امتحان کے انعقاد کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور امتحان کو ہموار ،شفاف طریقے سے منعقد کرنے پر مختلف محکموں کے افسران، ڈیوٹی مجسٹریٹس، آبزرور اور سنٹر سپرنٹنڈنٹس سمیت انعقاد کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ضلع میں تمام امتحانی مراکز کے آس پاس حفاظت کے معقول انتظامات کئے گئے تھے ۔جبکہ امتحانی مواد کو نگران افسران اور ویڈیو گرافی کے ذریعے امتحانی مراکز تک اور واپس لایا گیا ۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
