مشرقی چمپارن ، 15 جنوری (ہ س)۔ ضلع میں سنگرام پور تھانہ علاقہ کے کوئرگنوا چنور میں پولیس اور ایس ٹی ایف ٹیم نے سنگرام پور تھانہ انچارج کی قیادت میں چھاپہ ماری کر دیسی شراب بنانے والی سات بھٹی کو منہدم کردیا۔
تھانہ انچارج گوتم کمار نے بتایا کہ اس دوران دیسی شراب بنانے کے لیے تقریباً دو ہزار لیٹرگھول کو تباہ کر دیا گیا۔ سینکڑوں ڈرم اور پلاسٹک کی دیگر اشیاء کو بھی آگ لگا دی گئی۔ پولیس کی اس کارروائی سے دیسی شراب کے کاروبار کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ چھاپہ ماری ٹیم میں سنگرام پور تھانہ کی پولیس ٹیم اور ایس ٹی ایف کے درجنوں اہلکار موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
